مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے
کالا پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی ہوگئے
سائٹ کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ محمد رفیق ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل
مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ محمد رفیق ہلاک ہوگیا۔
جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
میمن گوٹھ کے علاقے سپرہائی وے قلندریہ فارم ہاؤس کے قریب بجلی کا پول دوافراد پر گرگیا جس کے نتیجے میںشہباز نامی شخص ہلاک جبکہ رسول بخش زخمی ہوگیا۔
جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لایا گیا، پولیس کا کہنا ہے متوفی مقامی کمپنی میں ملازم اور الیکٹریشن تھا جو بجلی کے پول کے قریب کچھ کام کررہا تھا کہ پول خستہ ہونے کی وجہ سے اس پر گر گیا۔
متوفی میمن گوٹھ کا رہائشی تھا ، ڈیفنس کے علاقے کالا پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد 37 سالہ عاشق علی اور 35 سالہ ذیشان احمد زخمی ہوگئے۔