اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک اور بڑی سہولت

شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے

آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک اور بڑی سہولت متعارف کی گئی ہے.

شہری اب گھر بیٹھے لرنر پرمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے.

آن لائن سہولیات اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ویب پورٹل سے ون کلک پر حاصل کی جاسکتی ہے. یہ سہولیات بروز پیر 19اکتوبر سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر فیض آباد اور دیگر پولیس خدمت مراکز میں مہیا نہ کی جائیں گی.

 تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ TCS شہریوں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے، شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی وصولی کے لیے اب دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت نہیں.

شہری آن لائن درخواست دیتے وقت اپنا مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں. غلط یا نامکمل پتہ درج کرنے سے ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے. اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو جدید اور آسان آن لائن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے. 

شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے.

Load Next Story