’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
تہران: ایران کے سکیورٹی سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرے بصورت دیگر ایران کا ردعمل ایسے اصولوں کے تحت ہوگا جن سے امریکا واقف نہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق محسن رضائی نے اپنے بیان میں امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ردعمل کی نوعیت ایسے قواعد کے مطابق ہوگی جنہیں امریکی حکام نہیں جانتے۔
محسن رضائی کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ان کے بیان میں ماضی کی غلطیوں کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل کی نوعیت یا وقت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی گئیں۔
ایرانی حکام اس سے قبل بھی امریکا کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں تہران جواب دے گا۔ تاہم محسن رضائی کے تازہ بیان میں کسی مخصوص امریکی اقدام یا ممکنہ کارروائی کا نام نہیں لیا گیا۔