نوجوان کو ہیروگری مہنگی پڑگئی، پٹرولنگ آفیسر سے بدتمیزی کرنے پر حوالات جاپہنچا
ایئرپورٹ روڈ پٹرولنگ آفیسر عمران نے اپلائیڈ فار گاڑی کوٹریفک وائیلشن پر روکا جس پر ڈرائیور نے کاغذات دکھانے کے بجائے فون کرکے اویس نامی نوجوان کو بلالیا.
ملزم نے لگژری گاڑی سے اترتے ہی پٹرولنگ آفیسر سے بدتمیزی اور دست و گریبان ہونے کی کوشش کردی.
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعہ پر نوٹس لیا اور پرچہ کاٹنے کا حکم دے دیا.
اویس نامی ملزم کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے.
ملزم گاڑی سمیت تھانے جنوبی چھاونی میں بند ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے موجود، بدتمیزی ہرگزبرداشت نہیں.