سعد بیگ نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر لیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سعد بیگ نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر لیا۔ وہ پاکستان کی طرف سے ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے 262ویں کھلاڑی بن گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سعد بیگ کو ڈیبیو کیپ پیش کی۔اس موقع پر سعد بیگ نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے انہوں نے طویل سفر طے کیا ہے اور پاکستان کی جانب سے کھیلنا ان کا خواب تھا۔
سعد بیگ نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ کھیلنے کے بعد انہوں نے منصوبہ بنایا تھا کہ آئندہ دو سال میں پاکستان کی قومی ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔ ان کے کرکٹ سفر میں والدین نے ہمیشہ بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔