آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیے

اینٹی ڈوپنگ ٹیم میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر علی یوسف، ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر حنا شامل تھے

آئی سی سی کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کا دورہ کیا، جہاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق 18 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک کھلاڑیوں کے سیمپل لیے گئے۔ اینٹی ڈوپنگ ٹیم میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر علی یوسف، ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر حنا شامل تھے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ون ڈے سریز پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جا رہی ہے۔ آج سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے سیریز کا آغاز ہوگیا۔

 

Load Next Story