پنڈی: اسپتال میں مریض کے لواحقین اور ویمن ڈاکٹر کے درمیان جھگڑا، دوخواتین گرفتار

مریض بھی چل بسا، جھگڑا کی ویڈی وائرل ہوئی تھی، اہل خانہ نے ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

فوٹو: فائل

راولپنڈی:

گلاب دیوی اسپتال میں مریض کے لواحقین اور خاتون ڈاکٹر میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جس کے بعد پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کرلیا جبکہ اسپتال میں زیر علاج مریض بھی چل بسا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سات روز قبل جیا موسی کا رہائشی ذوالفقار گلاب دیوی اسپتال میں داخل ہوا جہاں گزشتہ روز مریض کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کے معاملے پر  مریض کے لواحقین اور خاتون ڈاکٹر مدحت زہرا میں جھگڑا ہوا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

فوٹیج میں خواتین کو ڈاکٹر پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے لڑائی جھگڑے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا جبکہ جھگڑے کے چند گھنٹوں بعد زیر علاج مریض بھی چل بسا۔

مریض کے ورثاء کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کےلیے تھانہ نصیر آباد میں درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

Load Next Story