اوکاڑہ، پولیس مقابلے میں 51 مقدمات میں ملوث ڈاکو ہلاک، 2 فرار
ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد، پولیس
اوکاڑہ:
اوکاڑہ میں تھانہ صدر رینالہ خورد کے علاقے 3 ون ایل موڑ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے جو اقدام قتل اور رابری سمیت 51 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔