امریکا: پری گیم مظاہرے کے دوران ایئر فورس اہلکار رافٹر سے گر کر ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو کے الموڈوم اسٹیڈیم میں فٹبال میچ سے قبل ایک افسوسناک حادثے میں امریکی فضائیہ کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔
واقعہ ہفتہ 17 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ٹیکساس سان انتونیو اور نیول اکیڈمی کے درمیان میچ سے قبل پیش آیا۔
اہلکار فوجی مظاہرے کے تحت اسٹیڈیم کی چھت سے رسّی کے ذریعے نیچے اترنے کی مشق میں شریک تھا کہ اس دورانِ اس کا کنٹرول برقرار نہ رہا اور وہ زمین پر جا گرا۔
مظاہرے میں مجموعی طور پر چار اہلکار رافٹرز سے نیچے اتر رہے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد طبی عملے نے متاثرہ اہلکار کو ابتدائی طبی امداد دی اور تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہلاک ہونے والا اہلکار فضائیہ کے ٹیکٹیکل ایئر کنٹرول اہلکاروں کی تربیت سے متعلق یونٹ سے وابستہ تھا۔
یہ مظاہرہ یونیورسٹی آف ٹیکساس سان انتونیو کے سالانہ سیلوٹ ٹو آرمڈ فورسز پروگرام کاحصہ تھا۔