محمد رضوان کے بعد امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بعد اوپننگ بیٹر امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق امام الحق آج سے او جی ڈی سی ایل کی طرف سے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا میچ کھیل سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کی اجازت سے آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنےکی اجازت مل چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے خلاف سوئی ناردرن گیس (ایس این جی پی ایل) کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈکے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلالیا تھا۔
محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فون این سی سی آئی اے نے اپنی تحویل میں لیے تھے اور دونوں کھلاڑیوں کے خلاف مبینہ تحقیقات بھی کی گئیں۔