ایف سی بلوچستان کے ستمبر میں 63 فری میڈیکل کیمپس، 8 ہزار سے زائد مریض مستفید

مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں

کوئٹہ:

ایف سی بلوچستان دفاعِ وطن کے ساتھ صوبے کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی سرگرم ہے۔

ستمبر کے دوران صوبے کے دور دراز علاقوں میں 63 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جن سے 8 ہزار 150 مریض مستفید ہوئے۔

فری میڈیکل کیمپس قلعہ سیف اللہ، ژوب، بادینی، شیرانی، مرغا فقیرزئی، پشین اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے جہاں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ انہیں علاج اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپس میں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ مقامی آبادی کو صحت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Load Next Story