سنچری کے بعد منفرد جشن میں کس کیلیے پیغام پوشیدہ تھا؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا

مشکل وقت میں آغا نے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے میچ میں ناقابلِ شکست 300 رنز بنائے

پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں زبردست واپسی کی تاہم ان کے منفرد انداز میں جشن منانے نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

کئی لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ شاید آغا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کپتانی سے محرومی اور ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد ناقدین کو جواب دینے کے لیے یہ انداز اپنایا لیکن حقیقت اس سے مختلف تھی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے بتایا کہ ان کا یہ جشن ان کے بیٹے کے لیے تھا۔ ان کے مطابق، ان کا بیٹا ٹی وی پر کرکٹ دیکھتے ہوئے اسی انداز میں خوشی کا اظہار کرتا ہے اس لیے انہوں نے بھی ایسا ہی کیا۔

https://youtu.be/IM1RHOJGGaQ?si=Wffdt0_vnbMAwyZd

سلمان علی آغا نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف 90 گیندوں پر 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

انہوں نے صرف 82 گیندوں پر اپنی چوتھی ون ڈے سنچری مکمل کی جو ان کی تیز ترین سنچری بھی ہے۔

https://x.com/TheRealPCB/status/2111784607301718484?s=20

یاد رہے کہ سلمان علی آغا ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈکے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلالیا تھا۔

اس مشکل وقت میں آغا نے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے میچ میں ناقابلِ شکست 300 رنز بنائے۔

Load Next Story