نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دعویٰ

امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کو مٹانا چاہا لیکن ایران اس جنگ سے مضبوط ہوکر ابھرا ہے، بیان

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ 

اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ ایرانی قوم کو آزمانا چاہتے تو آزما سکتے ہیں لیکن ان کو اب محتاط ہونا پڑے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کو مٹانا چاہا لیکن ایران اس جنگ سے مضبوط ہوکر ابھرا ہے۔ 

Load Next Story