سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹ کا مقدمہ، اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

عدالت نے این سی سی آئی اے سے 14 روز میں چالان طلب کرلیا، اقرار الحسن کی درخواست ضمانت بھی دائر

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اور معروف سابق ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو عوام راج پارٹی کے سربراہ ملزم اقرار الحسن کیخلاف ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سائبر کرائم نے ملزم اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ گلریز میمن کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم اقرار الحسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم  دے دیا۔

عدالت نے این سی سی آئی اے سے 14 روز میں چالان طلب کرلیا۔ وکیل صفائی نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت بھی دائر کردی۔

Load Next Story