برازیل: محبوبہ کیلئے سب کچھ بیچ ڈالا، وہ انسان ہی نہ نکلی!
برازیل میں ایک شخص نے آن لائن محبوبہ سے ملاقات کے لیے اپنا سارا سامان فروخت کر کے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا لیکن منزل پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ جس خاتون سے وہ ملنے آیا ہے وہ حقیقت میں موجود ہی نہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے 49 سالہ مزدور ایڈیمار روچا مارٹنز نے 2020 میں سوشل میڈیا پر جیسیکا اولیویرا نامی خاتون کا اکاؤنٹ دیکھا تھا۔
اکاؤنٹ پر موجود ویڈیوز میں خاتون خود کو ایک فارم کی رہائشی ظاہر کرتی تھی اور زندگی گزارنے کے لیے ساتھی کی تلاش میں نظر آرہی تھی۔
والدہ کی وفات کے بعد تنہائی کا شکار مارٹنز نے خاتون سے نئی زندگی شروع کرنے کی امید باندھ لی۔
https://www.instagram.com/p/Den6EovMpn7/?xtok=MW9mejhidXpuZzNyZw%3D%3D
انہوں نے 9 اکتوبر کو اپنا سامان فروخت کیا اور بس کے ذریعے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر دور بیلو ہوریزونٹے پہنچ گئے۔
تاہم وہاں خاتون کو تلاش کرنے میں ناکامی پر انہیں معلوم ہوا کہ جیسیکا دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک فرضی کردار ہے۔
اکاؤنٹ چلانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے صرف سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ کردار بنایا تھا اور مارٹنز کو ملاقات کی دعوت نہیں دی۔
واپسی کے پیسے نہ ہونے پر مقامی حکام نے مارٹنز کی مدد کی اور گھر واپسی کے لیے بس کا ٹکٹ فراہم کیا۔