سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی

چاندی عالمی مارکیٹ میں 59 سینٹس فی اونس اور مقامی سطح پر 59 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں، تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 181ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 40 ہزار 636روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح  فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 77ہزار 774 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 59سینٹس کے اضافے سے 57ڈالر 56سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کے اضافے سے 6ہزار 234روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 50روپے کے اضافے سے 5ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story