پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا

انہیں گرفتار کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں پولیس اہلکار انہیں پکڑ کر لے جارہے ہیں

بنوں:

پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا۔

https://img.express.pk/media/videos/PTI%20MNA%20Naseem%20shah%20arrest.mp4

انہیں گرفتار کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے انہیں گرفتار کرکے جارہے ہیں اس دوران نسیم شاہ نے ہلکی سی مزاحمت کی بھی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور لے گئے جبکہ رینجرز اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔

Load Next Story