سر کی خشکی کا سستا گھریلو علاج؛ دہی سے بنائیں آسان ہیئر ماسک

بالوں کی دیکھ بھال کے لیے دہی، چینی اور سرسوں کے تیل سے تیار کردہ ایک گھریلو ہیئر ماسک استعمال کیا جاتا ہے۔

سردیوں کے موسم میں سر کی خشکی کا مسئلہ عام ہو جاتا ہے، جس کے باعث نہ صرف سر میں خارش ہوتی ہے بلکہ بال بھی بے رونق دکھائی دینے لگتے ہیں۔

بعض افراد کے سر میں خشکی اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ سفید کھپلیاں بالوں کی جڑوں سے چپک جاتی ہیں جنہیں صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسی صورت میں بالوں کی دیکھ بھال کے لیے دہی، چینی اور سرسوں کے تیل سے تیار کردہ ایک گھریلو ہیئر ماسک استعمال کیا جاتا ہے۔

ہیئر ماسک بنانے کے لیے ضروری اجزا

  • دہی: 2 کھانے کے چمچ
  • چینی: 1 کھانے کا چمچ
  • سرسوں کا تیل: 1 کھانے کا چمچ

ہیئر ماسک تیار کرنے اور لگانے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک پیالی میں دہی، چینی اور سرسوں کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، یہاں تک کہ تمام اجزا یکجان ہو جائیں۔

اس کے بعد تیار کردہ آمیزے کو بالوں اور سر کی جلد پر آہستگی سے لگائیں۔

کچھ دیر بعد بالوں کو ہلکے شیمپو اور پانی سے اچھی طرح دھو لیں تاکہ ماسک مکمل طور پر صاف ہو جائے۔

Load Next Story