ورلڈ فٹنس کپ 2026: پاکستانی باڈی بلڈر محمد یاسین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

عالمی مقابلے میں 27 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی

ایتھلیٹ محمد یاسین خان نے آئی ایف بی بی ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے کھلاڑی محمد یاسین خان نے سلوواکیہ میں منعقدہ ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

پیسکو کے مطابق عالمی مقابلے میں 27 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد یاسین خان کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پیسکو میں گریڈ 18 میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔

 

Load Next Story