کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد، پولیس

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق منگھو پیر پولیس کا محمد خان کالونی میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق سچل پولیس کا لیاری ایکسپریس وے کے قریب الآصف کے مقام پر مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو نوید عباسی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر بی 6 میں صبا سنیما کے قریب پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 35 سالہ شاہ رخ ولد یار محمد کے نام سے ہوئی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

Load Next Story