لاہور: سہارا دینے والے کو بے سہارا کرنے کی کوشش، چوری میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

ملزمان کے کاروبار میں نقصان ہونے پر مدعی مقدمہ نے دونوں باپ بیٹے کو ملازمت پر رکھا تھا

لاہور:

لاہور میں لوئر مال پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 9 لاکھ روپے مالیت کی مشینری چوری کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان یوسف اور حسن نے چند روز قبل جہاں ملازمت کرتے تھے، وہیں سے مختلف اقسام کی مشینری چوری کی اور فرار ہوگئے۔

ملزمان کے کاروبار میں نقصان ہونے پر مدعی مقدمہ نے دونوں باپ بیٹے کو ملازمت پر رکھا تھا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر لوڈر رکشے کے ذریعے مشینری چوری کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں رکشے پر مشینری لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لوئر مال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے تمام چوری شدہ مشینری برآمد کرلی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گرفتار باپ بیٹے کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Load Next Story