کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی عائد، جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا
پرتگال فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کیمپ چھوڑنے پر 30 روزہ معطلی اور 255 یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
تاہم اس پابندی کے باعث رونالڈو پرتگال کے کسی میچ سے محروم نہیں ہوں گے کیونکہ سزا کے 19 دن پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔
41 سالہ اسٹار فٹبالر نے ستمبر میں ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑیوں میں شامل رہنے اور یکم اکتوبر کو ڈنمارک کے خلاف ابتدائی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر اسکواڈ چھوڑ دیا تھا۔
رونالڈو نے اپنے بیان میں کوچ جورج جیسز پر وعدہ خلافی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔
رونالڈو نے اپنے مؤقف میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں سے معذرت بھی کی اور کہا کہ وہ سزا کے مستحق ہیں۔
https://x.com/brfootball/status/2112236398451237294?s=20
فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے ان کے رویے پر اظہارِ ندامت، فٹبال میں خدمات اور کھیل کے میدان میں کامیابیوں کو مدنظر رکھا۔
پرتگال فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا کے مطابق رونالڈو کی قومی ٹیم میں واپسی کی بھرپور خواہش موجود ہے۔
رونالڈو اب تک پرتگال کی جانب سے 234 میچز میں 146 گول کر چکے ہیں اور ٹیم کو یورو 2016 سمیت دو نیشنز لیگ ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔