سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی جب کہ چاندی کی قیمت بدستور برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36ڈالر کی کمی سے 4ہزار 128ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 35ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 86روپے کی کمی سے 3لاکھ 73ہزار 316روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 57ڈالر 56سینٹس کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 234روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 344روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔