رونالڈو پر جرمانہ، اتنا پیسہ کمانے میں کتنا وقت لگے گا؟
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کے کیمپ سے اجازت کے بغیر روانہ ہونے پر پرتگال فٹبال فیڈریشن نے 255 یورو جرمانے اور 30 روزہ معطلی کی سزا سنائی ہے۔
رونالڈو کی یومیہ کمائی کے آگے یہ جرمانہ انتہائی معمولی ہے تاہم برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے جرمانے کی رقم ادا کرنے میں مدد کی پیشکش کردی ہے۔
پیئرز مورگن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جرمانے کی ادائیگی میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔
https://x.com/piersmorgan/status/2112253808235401342?s=20
مورگن طویل عرصے سے پرتگالی اسٹار کے قریبی دوست اور مداح ہیں اور کوچ جورج جیسز کے ساتھ حالیہ تنازع میں بھی رونالڈو کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو کی سالانہ آمدنی کے مقابلے میں یہ جرمانہ انتہائی معمولی ہے۔
فوربز کے تخمینے کے مطابق 41 سالہ فٹبالر تنخواہ اور تجارتی معاہدوں سمیت سالانہ تقریباً 30 کروڑ ڈالر کماتے ہیں جبکہ سعودی کلب النصر سے ان کی بنیادی سالانہ تنخواہ تقریباً 20 کروڑ 84 لاکھ یورو بتائی جاتی ہے۔
حساب کے مطابق رونالڈو اپنی کلب کی تنخواہ سے محض 39 سیکنڈز میں جرمانے کے برابر رقم کما لیتے ہیں۔
https://x.com/Flashscorecom/status/2112259676104438081?s=20
رونالڈو 14 نومبر کو ڈنمارک اور 17 نومبر کو ویلز کے خلاف پرتگال کے میچز میں شرکت کرسکیں گے کیونکہ پابندی یکم اکتوبر سے شمار ہونے کے باعث میچوں سے قبل ختم ہوجائے گی۔