اسلام آباد؛ آئی نائن سمیت مختلف علاقوں میں کال سینٹر پر چھاپے، 200 غیرملکی گرفتار

این سی آئی اے کے ان غیر ملکیوں کے لیے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں درجنوں چھاپے مارے، ذرائع

فوٹو: فائل

نیشنل کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) اسلام آباد نےآئی نائن سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے فیکٹری ایریا میں کال سینٹر پر بھی کارروائی کی گئی اور اس دوران 200 غیرملکی گرفتار کرلیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے اسلام آباد نے فیکٹری ایریا میں کال سینٹر پر چھاپہ مارا، انڈسٹریل ایریا میں چھاپے کے دوران 200 سے کے قریب غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی آئی اے کے ان غیر ملکیوں کے لیے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں درجنوں چھاپے مارے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی نائن سے گرفتار غیر ملکیوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر چھاپے مارے گئے۔

Load Next Story