میرانشاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید
ایڈیشنل ایس ایچ او میرآخان دربہ خیل کو نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہی شہید ہو گئے
ڈیرہ اسماعیل خان:
شمالی وزیرستان میں میرانشاہ بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں تھانہ میرانشاہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او میرآخان دربہ خیل کو نشانہ بنایا گیا، جو موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔