لاہور میں روہی نالے سے سوٹ کیس میں بند خاتون کی لاش برآمد

لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، شناخت نہیں ہوسکی، متوفیہ کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے، پولیس

لاہور:

لاہور میں روہی نالے سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے قتل کرنے کے بعد مسافر بیگ میں بند کرکے پھینکا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، تاہم تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ متوفیہ کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاش نالے سے نکال کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع پر فرانزک ماہرین اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Load Next Story