مقبوضہ کشمیر: کھلاڑی اور تماشائی کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل

یہ واقعہ اتھواس انڈیا الیون اور رائل گڈول سی سی کے درمیان سیمی فائنل میچ کے بعد پیش آیا

مقبوضہ کشمیر میں کھلاڑی اور تماشائی کے درمیان پیش آنے والے ہاتھا پائی کے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ ریڈ پریمیئر لیگ (آر پی ایل) کے سیمی فائنل کے بعد معروف کرکٹر جہانگیر لون تماشائی سے الجھ پڑے اور اسے دھکے دینے کے ساتھ مکے بھی مارے۔

یہ واقعہ اتھواس انڈیا الیون اور رائل گڈول سی سی کے درمیان سیمی فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جس میں جہانگیر لون کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

https://x.com/earlytimesjk/status/2112210816263164210?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2112210816263164210%7Ctwgr%5Ecdce412f83f2e8540a4dac00ff078c5d82f56559%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Fcricket%2Fstar-cricketer-assaults-spectator-at-srinagar-stadium-video-goes-viral-12208316

وائرل ویڈیو میں جہانگیر لون کو سفید شرٹ اور جینز پہنے ایک تماشائی کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، دونوں کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

واقعے کے بعد کرکٹر نے اپنے رویے پر افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے تماشائی پر بدزبانی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ گالی گلوچ برداشت نہیں کریں گے۔

Load Next Story