خیبر پختونخوا کے دو اضلاع ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار

کوہاٹ میں ڈینگی نے وبائی صورتحال اختیار کرلی، رواں ماہ 975 کیسز رپورٹ

پشاور:

خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور و کوہاٹ کو ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار دے دیا گیا، ضلع کوہاٹ میں ڈینگی کی صورتحال وبائی شکل اختیار کرگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ کوہاٹ میں ڈینگی کے 975 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 80 ایکٹو کیسز ہیں، جبکہ پشاور میں اکتوبر کے دوران 209 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ بنوں میں 81، چارسدہ میں 37، ہری پور میں 34، ایبٹ آباد میں 21 جبکہ ہنگو اور نوشہرہ میں 20، 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے 1510 کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 99 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال صوبے میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4091 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈینگی سے متاثرہ ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

 

 

پشاور:ضلع

پشاور:رواں ماہ میں ضلع کوہاٹ میں 975 کیسز رپورٹ،جن میں 80 ایکٹو کیسز ہیں،محکمہ صحت 

پشاور:ضلع پشاور میں اکتوبر میں 209 متاثرہ مریضوں کو رپورٹ کیا گیا،محکمہ صحت 

پشاور:بنوں 81،چارسدہ 37،ہری پور 34،ایبٹ آباد 21اور ہنگو و نوشہرہ 20،20 کیسز رپورٹ،محکمہ صحت 

پشاور:کے پی میں رواں ماہ ابتک 1510 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،محکمہ صحت 

پشاور:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 99 مزید افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،محکمہ صحت 

پشاور:کے پی میں سال 2026 میں ڈی آئی خان میں ڈینگی سے ایک متاثرہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے،محکمہ صحت 

پشاور:رواں سال میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز 4091 ہیں،محکمہ صحت

Load Next Story