شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ

محمد یوسف کے مطابق سمیر منہاس، رضااللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا بھی مستقبل میں بڑے اسٹارز بن سکتے ہیں

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی 87 رنز سے شاندار کامیابی کے بعد شاہد آفریدی نے عرفات منہاس اور حسن نواز کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

https://x.com/SAfridiOfficial/status/2112598143271657764?s=20

دوسری جانب ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے عرفات منہاس، حسن نواز اور سعد بیگ کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمیر منہاس، رضااللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا بھی مستقبل کے بڑے اسٹارز بن سکتے ہیں۔

https://x.com/yousaf1788/status/2112756114081345826?s=20

Load Next Story