شفالی ورما آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کی زد میں آگئیں
بھارت کی اوپنر شفالی ورما کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنادی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق شفالی ورما نے اتوار 18 اکتوبر کو رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جو بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سامان یا گراؤنڈ کی اشیا کے نامناسب استعمال سے متعلق ہے۔
اس خلاف ورزی پر ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کردیا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کا پہلا جرم تھا۔
واقعہ زمبابوے کی اننگز کے 12ویں اوور میں پیش آیا جب شفالی ورما نے سری چارانی کی گیند پر چپو موگیری تیرپانو کا کیچ مڈ آف پر چھوڑ دیا۔
موقع ضائع ہونے پر بھارتی بیٹر نے غصے میں گیند زمین پر دے ماری۔
شفالی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری جی ایس لکشمی کی تجویز کردہ سزا قبول کرلی جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔