حسن نواز بڑی اننگ کھیلنے کے باوجود خود میں کیا کمی محسوس کرنے لگے؟

حسن نواز نے مشکل وقت میں 79 رنز کی اننگز کھیل کر عرفات منہاس کے ساتھ پاکستان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن نواز اپنی فٹنس بہتر کرنے کی فکر پڑ گئی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں حسن نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گیند اچھی تھی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے اپنی فٹنس بہتر کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں 70، 80 گیندیں کھیل چکا تھا اور میری ٹائمنگ میں فرق آگیا تھا جبکہ اپنی بیٹنگ کے دوران پہلے دو تین ایسی گیندیں کھیل چکا تھا۔

حسن نواز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بہتر ٹائمنگ کے لیے اپنی فٹنس کو اور زیادہ بہتر کرنا پڑے گا۔

https://www.youtube.com/live/5KAB3r03bnk?si=Andb6-6rPYE4WLlg

واضح رہے کہ حسن نواز نے مشکل وقت میں 79 رنز کی اننگز کھیل کر عرفات منہاس کے ساتھ پاکستان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Load Next Story