ون ڈے رینکنگ: عرفات منہاس کی لمبی چھلانگ، سلمان آغا اور حارث رؤف کی بھی ترقی

آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان آغا ایک درجے تنزلی سے 14ویں جبکہ شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے 17ویں پوزیشن پر آگئے

سلمان علی آغا اور حارث رؤف کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بہتر کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی پا کر بارہویں پوزیشن پر آگئے۔

دوسری جانب محمد رضوان اور فخر زمان تین تین درجے تنزلی سے بالترتیب 35ویں اور 44ویں جبکہ صائم ایوب آٹھ درجے تنزلی سے 54ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بولنگ میں ابرار احمد کی دوسری اور شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔

حارث رؤف دو درجے ترقی سے 21ویں، نسیم شاہ چار درجے ترقی سے 45ویں اور عرفات منہاس 33 درجے ترقی پا کر 83ویں پوزیشن پر آگئے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان آغا ایک درجے تنزلی سے 14ویں جبکہ شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے 17ویں پوزیشن پر آگئے۔

Load Next Story