کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و خشک رہنے کا امکان
شمال مشرقی و شمال مغربی ہواؤں کے سبب شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہی، بدھ کو ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود گرم دن ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ پارہ 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرم و خشک موسم برقرار ہے، بدھ کوشہرمیں تیز دھوپ اورکم رفتارسمندری ہواؤں کےسبب بالخصوص دوپہرکےوقت گرمی رہی، دن کے بیشتر وقت متوازی سمت کی شمال مشرقی وشمال مغربی سمت کی ہوائیں چلیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دوسرےروزبھی 38.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا،نمی کاتناسب 17فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کےمطابق اگلے3روزکےدوران شہرکا درجہ حرارت 3 روزکےدوران گرم وخشک رہنے کا امکان ہے، شہرمیں سمندرکےعلاوہ شمال مشرقی وشمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، دن کےوقت نمی کا تناسب کم ہونے کےسبب ہیٹ ویوجیسی صورتحال پیداہونےکاکوئی امکان نہیں ہے۔
بدھ کودیہی سندھ کےمختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے،مٹھی میں 41جبکہ شہیدبےنظیرآباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔