امریکا: دنیا کا سب سے بڑا کاؤ بوائے ہیٹ کا مجسمہ
(تصویر: سرکٹ آف دی امریکاز)
امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع سرکٹ آف دی امریکاز ریس ٹریک نے فارمولا ون کے آئندہ مقابلے کی خوشی میں ایک انتہائی بڑا کاؤ بوائے ہیٹ متعارف کرایا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا کاؤ بوائے ہیٹ قرار دیا گیا ہے۔
سرکٹ آف دی امریکاز نے آسٹن میں قائم ملبوسات کے برانڈ ٹیکوواس کے اشتراک سے یہ مجسمہ تیار کیا جو کمپنی کے مشہور کیٹل مین کاؤ بوائے ہیٹ کے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ اس ہیٹ کی چوڑائی 43 فٹ، لمبائی 47 فٹ اور اونچائی 17 فٹ ہے۔
https://www.instagram.com/p/DesO-0PFq0F/?utm_source=ig_embed&ig_rid=AKejp17XsoaYm-DxSmTvFcp
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک نمائندے نے پیر کے روز اس مجسمے کا معائنہ کیا۔ دنیا کے سب سے بڑے کاؤ بوائے ہیٹ کے آفیشل نام سے متعارف کرائے گئے اس مجسمے کو فائبر گلاس سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا ہیٹ کا مجسمہ قرار دے دیا گیا۔
یہ مجسمہ فارمولا ون کے آئندہ یو ایس گراں پری مقابلے کی مناسبت سے رونمائی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔