فنکار اپنے کام سے مطمئن نہیں رہتے، علی عظمت کا اعتراف
پاکستانی گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ فنکاروں کے لیے اپنی صلاحیتوں اور کام پر مکمل اعتماد برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ اکثر انہیں یہ خدشہ رہتا ہے کہ ان کی پیشکش کو لوگ کس نظر سے دیکھیں گے اور اسے کتنی پذیرائی ملے گی۔
ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی عظمت نے فنکاروں کی اسی ذہنی کیفیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار بعض اوقات اپنی تخلیق سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوتے اور دوسروں کے ردِعمل کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ وہ خود بھی اپنے کام کے حوالے سے اسی وقت زیادہ پُراعتماد محسوس کرتے ہیں جب عوام کی جانب سے مثبت ردِعمل سامنے آتا ہے۔ ان کے مطابق اداکاروں کو مختلف کردار ادا کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے، جس سے انہیں کسی حد تک ذہنی اطمینان حاصل ہو جاتا ہے۔