حیدرآباد، پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
ملزم کی بیوی اور بیٹی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات، پولیس کا تصدیق سے انکار
حیدرآباد:
حیدرآباد کی جی او آر کالونی میں موتی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعے کو پرانی تکرار کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اللہ بچایو ملانی کے نام سے ہوئی جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ فائرنگ میں ملوث ملزم آصف واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
ملزم کی بیوی اور بیٹی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔