کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکلیں برآمد، پولیس

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق ملیر میں عمار یاسر ٹاور کے قریب 60 فٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

جن کی شناخت تنویر اور زورین کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-C/3 میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب سکھن پولیس نے بھینس کالونی میں مکی شاہ درگاہ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

ایدھی حکام کے مطابق 25 سالہ ملزم کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Load Next Story