خیبرپختونخوا میں 13 سالہ پی ٹی آئی حکومت پر عوام پھٹ پڑے، بدامنی اور بدحالی پر کڑی تنقید
قدرتی وسائل اوروفاق کے فنڈزکے باوجود خیبرپختونخوا کودانستہ ترقی سے محروم رکھنے والی پی ٹی آئی حکومت کوشہریوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
خیبر پختونخوا کےعوام نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 13 سالہ دور حکومت کے باوجود خیبر پختونخوا میں صنعتی ترقی کا فقدان ہے اور ہر طرف بدامنی کی لہر ہے۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-10-22%20at%207-56-27%20AM.mp4
شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ناقص پالیسیوں کے سبب صوبے میں موجود قدرتی وسائل سے کوئی فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صنعتوں کی تباہی، کاروباری بحران،بدامنی اوربدحالی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
شہریوں کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے ظالمانہ ٹیکسوں اورسنگین لاپروائی کی وجہ سےعوام اپنی چلتی صنعتیں بھی بند کرنے پرمجبور ہوئے۔