گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا چارسدہ اور نوشہرہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، انتظامیہ

اسلام آباد:

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور شیر پاؤ بازار کے بعد چارسدہ اور نوشہرہ میں بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

شیرپاو بازار، چارسدہ اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا اور سڑکوں اور بازاروں کے اطراف قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-10-22%20at%207-56-28%20AM.mp4

ضلعی انتظامیہ، ٹاؤن انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف یہ گرینڈ آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

آپریشنز کا بنیادی مقصد عوامی گزرگاہوں کی بحالی، سڑکوں کی حدود کو واگزار کرانا اور ٹریفک کی روانی کو مکمل طور پر بہتر بنانا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ غیرقانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کی روک تھام کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

 

شہریوں اور تاجروں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Load Next Story