معروف ریسلر دی گریٹ کھالی کا گلابی لباس میں نیا روپ، تصاویر وائرل
ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر دی گریٹ کھالی کی گلابی لباس اور دو پونی ٹیلز میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی گریٹ کھالی، جن کا اصل نام دلیپ سنگھ رانا ہے، نے نیٹ فلکس انڈیا کی نئی تشہیری مہم ’کے پاگلو‘ میں حصہ لیا ہے۔
اس مہم کے لیے سابق ریسلر نے گلابی رنگ کا لباس پہنا اور بالوں کی دو پونی ٹیلز بنائیں، جبکہ تصاویر میں انہیں کورین ڈراموں سے متاثرہ کمرے میں نوڈلز کھاتے اور ڈرامے دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
نیٹ فلکس کی اس مہم کا مقصد بھارت میں آنے والے نئے کورین ڈراموں کی تشہیر کرنا ہے۔
دی گریٹ کھالی کا یہ منفرد انداز سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
https://www.instagram.com/p/DerSlFrAbkY/?utm_source=ig_embed&ig_rid=AoDBOopGCMnQ3EcthEL5iMo