پی ایس ایل سکسز کے نام سے نیا ٹورنامنٹ جلد شروع کرنے کا اعلان

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کو آئندہ برسوں میں باقاعدہ ایونٹ بنانے کا ارادہ ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے مستقبل قریب میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سکسز کے نام سے نیا ٹورنامنٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان نصیر نے بتایا کہ یہ ایونٹ مرکزی پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران نہیں بلکہ سیزن کے درمیانی عرصے میں منعقد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق کھلاڑیوں کی دستیابی اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے انعقاد کا وقت طے کیا جائے گا۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کو آئندہ برسوں میں باقاعدہ ایونٹ بنانے کا ارادہ ہے جو شائقین کے لیے دلچسپ اور تفریحی ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے ان چھوٹے شہروں اور اسٹیڈیمز تک بھی پہنچنے کی کوشش کی جائے گی جہاں اب تک پی ایس ایل کے میچز نہیں کھیلے گئے۔

پی ایس ایل کا آغاز 2016 میں پانچ ٹیموں کے ساتھ ہوا تھا جبکہ 2018 میں ملتان سلطانز کی شمولیت کے بعد ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ پی ایس ایل 11 میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا جس میں تمام آٹھ فرنچائزز شرکت کریں گی۔

 

Load Next Story