خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1 کنواں سے یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
او جی ڈی سی نے سندھ کے ضلع خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1 کنواں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کردی۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق بترسِم ایسٹ-1 کنواں سے یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 200 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہو رہا ہے، کنویں کی پیداوار مستحکم ہونے کے ساتھ گیس کی فراہمی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی نے کنویں کو سنجھورو پلانٹ سے ملانے کے لیے 28 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی، بترسِم ایسٹ-1 کنواں سے حاصل ہونے والی گیس ایس ایس جی سی کے نیٹ ورک میں شامل کر دی گئی، بترسِم ایسٹ-1 منصوبے میں او جی ڈی سی کا 77.5 فیصد جبکہ جی ایچ پی ایل کا 22.5 فیصد حصہ ہے۔
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی کی نئی دریافت سے ملکی گیس سپلائی میں اضافہ اور توانائی کے تحفظ کو تقویت ملے گی۔