پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے کی مزید کمی
فوٹو: فائل
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے 23 اکتوبر کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے کی مزید کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 اکتوبر 2026 کے لیے رات 12 بجے سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں عالمی حالات اور پلاٹس ریٹس میں تبدیلی کے باعث ردوبدل کیا ہے۔