بنوں: پولیس پارٹی پر فائرنگ، موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے دو شہری زخمی

تھانہ میریان کی حدود میں دورانِ گشت پولیس پارٹی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، تاہم پولیس پارٹی محفوظ رہی

ڈیرہ اسماعیل خان:

بنوں میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے دو شہری زخمی ہو گئے۔

تھانہ میریان کی حدود میں دورانِ گشت پولیس پارٹی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے دو شہری زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پولیس پارٹی محفوظ رہی جبکہ بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں شہریوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Load Next Story