جرائم کی وارداتوں پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او سرسید ٹاؤن معطل

چنگیز خان کی معطلی کی اطلاع سن کر ایس ایس پی سینٹرل آبدیدہ ہوگئے

سرسید ٹاؤن نارتھ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں پر قابو نہ پانے پرایس ایچ او سرسید ٹاؤن انسپکٹر چنگیز خان کو معطل کردیا گیا. فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جرائم کی وارداتوں پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او سرسید ٹاؤن کو معطل اور 3 تھانیداروں کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے سرسید ٹاؤن نارتھ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی پے در پے وارداتوں اور جرائم کی دیگر وارداتوں پر قابو نہ پانے پر بالآخر تقریباً دو سال کے بعد ایس ایچ او سرسید ٹاؤن انسپکٹر چنگیز خان کو معطل کر ہی دیا گیا ۔


ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چنگیز خان کی معطلی کی اطلاع سن کر ایس ایس پی سینٹرل آبدیدہ ہوگئے اور انھیں چنگیز خان کی معطلی پر دلی صدمہ پہنچا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چنگیز خان ان کے چہیتے تھانیدار تھے اور انھوں نے کئی بار اسے معطل ہونے سے بچانے میں مبینہ طور پر اہم کردار ادا کیا تھا ۔
Load Next Story