کراچی، گارڈن رامسوامی میں لکڑیوں کے گودام میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں مصروف ہیں
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گارڈن رامسوامی میں لکڑیوں کے گودام میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔