تبت میں زلزلہ، کم از کم 16 افراد ہلاک، سیکڑوں مکانات منہدم

ٹرانسپورٹ روابط منقطع ہو گئے اور ہنگامی سامان کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا

تبت میں 7 شدت کے زلزلے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں.

ناگکو میں سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10:33 پر آیا۔

یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلے کا مرکز شمالی تبت کے ایک کم آبادی والے، اونچائی والے علاقے میں ناگکو سے 191 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا ، اور اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ ناگکو تبت کے دارالحکومت لہاسا کے شمال میں 300 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر ہے۔

ژنہوا نے پورے علاقے میں ہونے والے وسیع نقصان کو بھی بیان کیا۔ مکانات منہدم ہو گئے، امدادی ٹیمیں رات بھر کام کرتی رہیں، ٹرانسپورٹ روابط منقطع ہو گئے اور ہنگامی سامان کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔

Load Next Story