سی ٹی ڈی اوراور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی، فتنتہ الخوارج کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں

سی ٹی ڈی اوراوروفاقی حساس ادارے نے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی اورفتنتہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف گلستان جوہر اور گلبائی چوک کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے تیارشدہ آئی ای ڈی، ہینڈ گرنیڈ اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اوروفاقی حساس ادارے نے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی اورفتنتہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے آئی ای ڈی،ہینڈ گرنیڈ اوراسلحہ برآمدکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پہلی کارروائی میں کالعدم تنظیم بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیاگرفتاردہشت گردوں کی شناخت رحیم فضل ولد فضل محمود اوربالاچ بلوچ ولد رسول بخش کے ناموں سے کی گئی۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے تنظیمی کمانڈر کی ہدایت پرشہر میں موجود ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ،اغواء اورسکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث رہے ہیں،دہشت گردوں نے افغانستان میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی تھی اس اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ ٹیم نے مین یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر بلاک 7 کے قریب کاروائی کی جہاں دونوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد اپنی تنظیمی کمانڈر کے مسلسل رابطے میں تھے،گرفتار دہشت گرد تیارشدہ آئی ای ڈی(امپرووائز ڈایکسپلوزیو ڈیوائسز) اور ہینڈ گرنیڈ کے ذریعے شہر کے حساس مقامات اورقانون نافذ کرنے والے دفاترکو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھےگرفتار دہشت گردوں سے تیار آئی ای ڈی اورہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوسری مشترکہ کارروائی  گلبائی چوک کے قریب کی گئی مشترکہ کارروائی فتنتہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشت گرد کو گرفتارکیا گیا گرفتار دہشت گرد کی شناخت شاہ نور رحمان خان ولد اختر عالم کے نام سے کی گئی گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ایک  30 بور پستول لوڈ میگزین 5گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ  وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے، دہشت گرد کے مطابق وہ اپنے تنظیمی کمانڈر کی ہدایت پر کراچی آیا تھا جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاترکی ریکی کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

گرفتار دہشت گردکے دیگر ساتھیوں،سہولت کاروں،اور مالی معاونین کی شناخت اور گرفتاری کے لہے اقدامات کئے جارہے ہیں گرفتاردہشت گردوں کے خلاف  سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Load Next Story