منشیات برآمدگی کیس: انمول پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، ملزم ناصر کی گرفتاری کیلئے اشتہار شائع کرنے کا حکم

فوٹو: فائل

کراچی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈرگ ڈیلر ملزمہ انمول عرف پنکی کیخلاف گزری میں منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو ڈرگ ڈیلر ملزمہ انمول عرف پنکی کیخلاف گزری میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔ 

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ وومن جیل کو ملزمہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ انمول پنکی کو 26 اکتوبر کر عدالت میں پیش کیا جائے۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی و دیگر کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور ملزم ناصر کی گرفتاری کیلئے اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی نارکوٹکس عدالت کے روبرو ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی و دیگر کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے انمول عرف پنکی  ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا۔ 

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ کے بھائی ناصر کی  گرفتاری کے لیئے چھاے مارے لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ عدالت نے ملزم ناصر کی گرفتاری کے لیئے اشتہار شائع کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفتیشی افسر نے مقدمے کے ضمنی چالان  کے لئے مہلت کی مانگ لی۔

 عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کروانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پر دلائل  ہونگے۔ درخواست اے این ایف نے دائر کی ہے۔

Load Next Story